دہلی اسمبلی کے سابق ڈپٹی اسپیکر وکانگریس لیڈر امریش گوتم بی جے پی میں شامل

نئی دہلی:دہلی اسمبلی کے سابق ڈپٹی اسپیکر اور کانگریس کے سینئر لیڈر امریش سنگھ گوتم اپنے بیٹے اویناش گوتم اور بڑی تعداد میں حامیوں سمیت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) میں شامل ہو گئے۔ بی جے پی کے ریاستی دفتر میں منعقد پریس کانفرنس میں مسٹر گوتم نے آج پارٹی نائب صدر ونے سھستربدھے اور دہلی اسمبلی میں حزب اختلاف کے رہنما بجیندر گپتا کی موجودگی میں بی جے پی کی رکنیت حاصل کرنے کا اعلان کیا
۔ تین بار کے رکن اسمبلی مسٹر گوتم نے کہا کہ کافی عرصے سے وہ کانگریس میں گھٹن محسوس کر رہے تھے اور مناسب وقت پر بی جے پی میں شامل ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔ سابق وزیر اعلی شیلا دکشت کے قریبی اور کانگریس کی درج فہرست ذات سے تعلق رکھنے والے اہم رہنما مسٹر گوتم نے کہا کہ وہ بی جے پی میں غیر مشروط شامل ہوئے ہیں۔ وہ 1998 سے 2008 تک پٹپڑ گنج اور 2008 سے 2013 تک کونڈلی سے رکن اسمبلی رہے۔ مسٹر گوتم 2008 سے 2013 تک اسمبلی میں ڈپٹی اسپیکر بھی رہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Mcd election cong ex mla amrish gautam quits in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News
Tags:

Leave a Reply