صحافی گوری کا قتل کسی بڑی سازش کا حصہ، تحقیقات این آئی اے سے کرائی جائے: مایاوتی

لکھنؤ:بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) کی صدر مایاوتی نے کرناٹک کی صحافی گوری لنکیش کے قتل کو بڑی سازش قرار دیتے ہوئے اس کی جانچ قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) سے کرائے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔ اتر پردیش کی سابق وزیر اعلی نے آج یہاں جاری بیان میں کہا کہ کرناٹک کی معروف صحافی گوری لنکیش کا بنگلور میں ہوا سفاکانہ قتل ایک بڑی سازش کا حصہ ہے۔ انہوں اس معاملے کے ساتھ ساتھ ڈابھولکر، گووند پنسارے اور ایم ایمکلبرگی جیسے مصنفین اور ادیبوں کے قتل کی بھی جانچ این آئی اے سے کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کے بھیانک قتل کے معاملوں میں صرف مذمت سے کام نہیں چلے گا۔ مرکزی حکومت کو یہ معاملہ سنجیدگی سے لینا چاہئے۔ محترمہ مایوتاتی نے کہا کہ روشن خیال قلم کاروں ، صحافیوں اور دانشوروں کو ایک کے بعد ایک قتل کیا جا رہا ہے۔ صحافیوں کو ملک بھر میں خوف زدہ کیا جارہا ہے۔ مرکزی کو ان معاملوں کو سنجیدگی سے لینا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کے قتل کے پیچھے ایک خاص مقصد ہوسکتا ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Mayawati demands nia probe into gauri lankeshs murder in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply