اڑی فوجی کیمپ پر دہشت گردانہ حملہ کے ملزموں کا بخشا نہ جائے: مولانا بدرالدین اجمل

نئی دہلی: آل انڈیا یونائیٹیڈ ڈیمو کریٹک فرنٹ کے قومی صدر و رکن پارلیمنٹ مولانا بدرالدین اجمل قاسمی نے کشمیر کے اڑی میں ہندوستانی فوج کے کیمپ پر ہوئے دہشت گردانہ حملہ کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے ایک بزدلانہ حرکت قرار دیاہے۔
انہوں نے اس حملہ میں شہید ہونے والے فوج کے18 جوانوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے ساتھ زخمیوں کے تئیں اپنے دلی غم کا اظہار کیا ہے اور سرکار سے مطالبہ کیا کہ وہ ان شہید نوجوانوں کی قربانی کو رائیگاں نہ جانے دے بلکہ اس کے ملزموں عبرتناک سزا دلانے کے لئے سخت سے سخت کاروائی کرے، چاہے وہ قصور وار پاکستان میں بیٹھے دہشت گردوں کے ٹھیکیدار ہوں یا پھر پاکستانی حکام، انہیں منھ توڑ جواب دینے کا وقت آگیا ہے۔
مولانا اجمل نے کہا کہ یہ بات ساری دنیا پر عیاں ہو چکی ہے کی کشمیر میں گزشتہ تقریبا80 دنوں سے پر تشددحالت کی ذمہ دار پاکستانی دہشت گرد تنظیمیں اور پاکستانی حکومت ہے اور اب جب کہ حالات کچھ ٹھیک ہونے لگے تو اس طرح کے حملہ کو انجام دینا اس بات کا ثبوت ہے کہ دہشت پسند لوگ وہاں کے حالات کو مزید بگاڑنا چاہتے ہیں۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Maulana badruddin ajmal condemns terrorist attack on uri army camp in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply