امام مہدی سلفی اتفاق رائے سے مرکزی جمیعت اہلحدیث کے امیر منتخب

نئی دہلی:معروف عالم دین اورسابق ناظم عمومی مرکزی جمعیت اہل حدیث ہند مولانا اصغرعلی امام مہدی سلفی کو اتفاق رائے سے امیر منتخب کر لیا گیا۔ جبکہ ناظم عمومی کی حیثیت سے مولانا محمدہارون سنابلی ناظم صوبائی جمعیت اہل حدیث مغربی یوپی وسابق ناظم شعبہ تنظیم مرکزی جمعیت اہل حدیث ہند اور ناظم مالیات کی حیثیت سے الحاج وکیل پرویز صاحب منتخب کئے گئے۔یہ انتخابات نہایت پر سکون ، باوقار اورپوری شفافیت کے ساتھ دستوری تقاضوں کوبروئے کارلاتے ہوئے عمل میں آیا۔ مجلس شوریٰ کے اس انتخابی اجلاس میں جواہل حدیث کمپلیکس اوکھلا نئی دہلی منعقد ہوا پورے ملک سے دوسوسے زائداراکین شوریٰ نے شرکت کی۔
حسب ایجنڈا سابقہ کارروائی کی خواندگی وتوثیق اور رپورٹ ناظم عمومی کے بعد اجلاس کا آغاز مولانا عبداللہ حیدر آبادی عمری مد نی امیر صوبائی جمعیت اہل حدیث تمل ناڈو پانڈیچری کی تلاوت کلام پاک سے ہوا۔ پھر انتخابی بورڈ کی تشکیل عمل میں آئی۔ متعدد اراکین کی تجویز اور تائید سے مرکزی جمعیت اہل حدیث ہند کی امارت کے لیے مولانا اصغر علی امام مہدی سلفی کا نام پیش ہوا۔ جس اتفاق رائے سے منظور کر لیا گیا۔علاوہ ازیں دیگر عہدیداران کا انتخاب بھی اتفاق رائے سے عمل میں آیا۔ بعد ازاں نو منتخب امیر نے سابق امیر حافظ محمد یحییٰ دہلوی اور ان کے والد ماجد کی خدمات عظیمہ کا والہانہ ذکر کیا اور ان کی صحت کے لیے دعا کی اور سب کو اتحاد و اتفاق سے کام کرنے کی تلقین کی۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Maulana asghar ali imam mehdi salafi elected as president of markazi jamiat ahle hadis in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply