ہندستانی وزیر دفاع پاریکر نے امریکی ہم منصب سے ٹیلی گفتگو میں دفاعی تعاون میں تیزی لانے پر زور دیا

نئی دہلی: وزیر دفاع منوہر پاریکر نے اپنے امریکی ہم منصب جم میٹس سے اپنی پہلی ٹیلی فون بات چیت میں دفاعی تعاون کو تیزی سے آگے بڑھانے کا عزم ظاہر کیا۔ وزارت دفاع کے ذرائع نے بتایا کہ دونوں وزراءنے کل ہوئی اس بات چیت میں ہند۔ امریکہ تعلقات کی اہمیت اور عالمی امن و سلامتی قائم رکھنے میں ہندستان کے رول پر زور دیا۔
ذرائع نے کہا مسٹر میٹس اور مسٹر پاریکر نے دفاعی ٹکنالوجی اور تجارتی پہل کو بڑھاوا دینے کے لئے اہم دفاعی اقدامات کی رفتار برقرار رکھنے کا عہد کیا۔ مسٹر ڈونالڈ ٹرمپ نے امریک کے صدر کا عہدہ سنبھالنے کے بعد ہندستان اور امریکی رہنماؤں کے درمیان فون پر یہ دوسری مرتبہ بات ہوئی ہے۔ واضح رہے کہ مسٹر میٹس نے اپنی حلاف برداری کے فوراً بعد مسٹر پاریکر کو فون کیا تھا۔قبل ازیں وزیر اعظم نریندر مودی نے 25 جنوری کو مسٹر ٹرمپ سے بات کی تھی۔

Title: mattis calls parrikar vows to build defence cooperation | In Category: ہندوستان  ( india )

Leave a Reply