اروناچل پردیش میں طوفانی بارشوں کے بعد تودے گرنے سے 12 ہلاک

نئی دہلی:شمال مشرقی ریاست اروناچل پردیش کے پانپرے ضلع میں موسلادھار بارش کے سبب ہوئے تودے گرنے سے 12 افراد ہلاک ہوگئے۔ راحت اور بچاؤمہم میں مصروف آفات سے نمٹنے والی فورس (این ڈی آر ایف) کے جوانوں نے چٹانوں اور ملبوں کی زد میں آئے 14 میں سے 12 افراد کی لاشوں کو ملبہ سے نکال لیا ہے۔ پانچ مکان بھی ملبہ کے نیچے دب گئے۔
ان ڈی آر ایف کے مطابق ریاست کے پانپرے ضلع کے لاپتاپ علاقہ کے تورا ڈویڑن میں موسلادھار بارش کے سبب کل بڑے پیمانے پر تودے گرے جس کے سبب 14 افراد اور پانچ مکان اس کے نیچے دب گئے۔

رات بھر بچاؤ مہم کے دوران این ڈی آر ایف کے جوانوں نے 12 افراد کی لاشیں بھاری چٹانوں اور ملبوں کے نیچے سے نکالنے میں کامیابی حاصل کی۔ این ڈی آر ایف کے جوان مقامی انتظامیہ کے ساتھ مل کر اب بھی بچاؤ مہم میں مصروف ہیں۔ اس کام میں مدد کیلئے این ڈی آر ایف کی دو مزید ٹیموں کو بلایا گیا ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Massive landslide in arunachal pradeshdozen killed and missing in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply