ممبئی کے باندرہ ریلوے اسٹیشن کے باہر واقع جھونپڑ پٹی میں بھیانک آتشزدگی

ممبئی: بلدیاتی حکام کے ذریعہ26اکتوبر کو باندرہ ریلوے اسٹیشن کے باہر دائیں جانب کے علاقہ میں پھیلی جھونپڑ پٹی بستی میں ایک انہدامی کارروائی کے دوران بھیانک آگ لگ گئی۔بادی النظر میں انہدامی کارروائی کے دوران کسئی گیس سلنڈر پھٹ جانے سے یہ آگ لگی ہے۔ پہلے دھماکے کے بعد مزید دو دھماکے بھی شاید سلنڈروں سے ہی ہوئے ۔
اس امر کا خدشہ طاہر کیا جارہا ہے کہ نہایت گنجان آباد ی والی اس جھگی بستی میں متعدد ایل پی جی سلنڈرز ہوں گے اس لیے اگر وہ پھٹ گئے تو آگ اور بھی بھیانک رخ اختیا رکر لے گی۔ریلوے حکام نے باندرہ اسٹیشن پر ہاربر لائن پر جو کہ آتشزدہ بستی کے قریب سے گذر رہی ہے،ٹرینوں کی آمد و رفت بند کر دی تھی جسے بعد میں بحال کر دیا گیا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Massive fire breaks out at behrampada slums area in mumbais bandra in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News
Tags: , , ,

Leave a Reply