دلت گروپوں نے مہاراشٹر بند کا اعلان واپس لے لیا

ممبئی: کھارے گاؤں ۔بھیما جنگ کی 200ویں سالگرہ تقریب کے دوران مہاراشٹر کے شہر پنے میں پھوٹ پڑنے والے تشدد جس میںایک 28سالہ نوجوان ہلاک ہو گیا ، اور پھر ممبئی،اورنگ آباد اور کئی مقامات کے اس کی زد میں آجانے کے بعد جمعرات کو250 دلت گروپوں اور پارٹیوں نے پورے مہاراشٹر میں بند کا جو اعلان کیا تھا وہ واپس لے لیا گیا۔
بند کی اپیل سے، جو ڈاکٹر بی آر امبیڈکر کے پوتے پرکاش امبیڈکر نے کی جانب سے بھی کی گئی تھی، ممبئی اور مہاراشٹر کے کئی قصبوں میں زبردست کشیدگی ہو گئی تھی۔
اممبئی میں دلتوں اور مراٹھاؤں میں اتنی ٹھن گئی تھی کہ حالات کسی بھی وقت سنگین رخ اختیارکر سکتے تھے۔دلت پارٹیوں کے حامیوں نے ٹرینوں، بسوں ، میٹرو ٹرینوں کو روکنے کی کوشش کی اور کچھ مقامات پر دکانداروں کو دکانیں بندکرنے پر مجبور کر دیا۔احتجاج کی آگ کے شعلے دہلی تک پہنچ گئے اور یہاں بھی احتجاج ہوا۔
ممبئی میں بند کے پیش نظر احتیاطی تدابیرکے طور پر ریاستی حکومت نے21000سیکورٹی اہلکار تعینات کر دیے تھے تاکہ امن و قانون کی صورت حال خراب نہ ہو سکے۔دیگر شہروں اور قصبات میں بھی اضافی فورس بھیج دی گئی تھی۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Massive bandh by dalit groups in maharashtra called off in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply