مرکزالمعارف کے تقریری مقابلوں میں مرکزاسلامی انکلیشورکے طلباءکی نمایاں کامیابی

نئی دہلی: مرکز المعارف ایجوکیشن اینڈ ریسرچ سینٹر کی تاسیس پر پچیس سال مکمل ہونے کی مناسبت سے دہلی میں سہ روزہ سلور جبلی پروگرام کا انعقاد کیاگیا،جس میں ملک و بیرون ملک سے مرکز کے جدید و قدیم فضلا اور علمائے کرام و دانشوران نے شرکت کی ۔نئی دہلی کے آئی ٹی او پر واقع مرکز جمیعت علمائے ہند کے مدنی ہال میں منعقد اس پروگرام میں مرکز کی پچیس سالہ خدمات کو خراج تحسین پیش کیاگیا۔اس موقع پر علمائے کرام نے اپنے تاثرات میں کہاکہ اکابرعلماءکبھی بھی انگریزی زبان سیکھنے کے خلاف نہیں رہے ،بلکہ انھوں نے دین کی اشاعت کے مقصد سے مختلف زبانوں میں مہارت حاصل کرنے کی حوصلہ افزائی کی ہے اور اپنے فضلاکو اس کی تلقین کی ہے۔

انہوں نے کہاکہ اکابر کے اسی نظریے کے تحت پچیس سال قبل مرکزالمعارف کا قیام عمل میں لایاگیا تھاجہاں سے اب تک سیکڑوں فضلائے مدارس انگریزی زبان کی تعلیم حاصل کرچکے ہیں اوراس وقت ملک و بیرون ملک میں تعلیم اور خدمتِ دین کا فریضہ انجام دے رہے ہیں۔ملک بھر میں اس کاسلسلہ پھیل رہاہے اورمختلف مقامات پر سینٹرکھل رہے ہیں۔مرکز المعارف سے پڑھے ہوئے فضلاءانگریزی زبان میں بولنے اور لکھنے میں ماہر ہوتے ہیں ۔واضح رہے کہ اس پروگرام کے ایک سیشن میں مقالہ خوانی کا پروگرام رکھاگیاتھاجس میں ملک کے نامور اہل قلم نے مسلمانوں کی موجودہ تعلیمی ضروریات پر پرمغز مقالات پیش کیے۔جبکہ ایک سیشن میں انگریزی زبان میں مسابقہ خطابت کا انعقاد کیاگیا تھا،جس میں دارالعلوم دیوبند،دارالعلوم وقف دیوبند اور اشاعت العلوم اکل کوااور اشرف العلوم ایجوکیشن اینڈریسرچ سینٹر مغربی بنگال سمیت گیارہ اداروں کے کل 33طلباءنے حصہ لیا اور مختلف موضوعات پر تقاریرپیش کیں۔اس مسابقے میں دارالعلوم مرکز اسلامی انکلیشور،گجرات کے شعبہ انگریزی کے طلباءنے بھی حصہ لیا اور اول،دوم و سوم پوزیشن حاصل کرنے کے ساتھ”ونرآف دی ایئر“کا اعزاز بھی اپنے نام کیا۔

قابل ذکر ہے کہ اس ادارے کو گزشتہ دوسال سے لگاتار یہ اعزاز حاصل ہورہاہے۔ اس موقع پر مرکز کی جانب سے ممبر پارلیمنٹ اور اجمل گروپ آف کمپنیز کے چیرمین مولانا بدر الدین اجمل کو ”فخرالعلمائ“ کاور مرکز المعارف کے بانی ڈائریکٹرمولانا عمر گوتم کو رفیق العلماءکے اعزاز سے سرفراز کیا گیا۔اہم مقررین میں جمیعت علمائے ہند کے صدر قاری عثمان منصور پوری،مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کرنے والے جماعت اسلامی ہند کے نائب امیر محمد سلیم انجینیر، جمیعت علمائے ہند کے جنرل سکریٹری مولانا محمود مدنی ، اس پروگرام میں مرکز اسلامی کے بانی ومہتمم معروف عالم دین مولاناموسی ماکروڈکو مرکز المعارف کے سربراہ اور ایم پی مولانا بدرالدین اجمل قاسمی نے اعزازی تمغہ پیش کیا۔اس عظیم کامیابی پر مرکزاسلامی انکلیشورکے کامیاب طلبائے کرام اور ادارے کے مہتمم مولانا موسی ماکروڈ کو علماءو دانشوران کی جانب سے مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری ہے۔ اس موقع پرمولانااسرارالحق قاسمیؒ(سابق ایم پی)کے خادم خاص اوردارالعلوم اسراریہ سنتوشپورکے مہتمم مولانانوشیراحمد جو مرکز المعارف کے سلور جبلی پروگرام میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے مدعو تھے انہوں نے مرکز اسلامی کے کامیاب طلباءکو مبارکباد دی اور خصوصاً مولانا موسی ماکروڈکی خدمت میںہدیہ تبریک و تہنیت پیش کیا اور کہاہے کہ مرکز اسلامی انکلیشور نہ صرف اعلیٰ دینی تعلیم دے رہاہے اور وہاں فضیلت و افتاءتک کی تعلیم کا معقول انتظام ہے بلکہ فضلائے مدارس کو عصری علوم سے جوڑنے کے سلسلے میں قابل قدر محنت کی جارہی ہے ،جس کا نتیجہ ہے کہ وہاں کے طلباءنے مرکز المعارف کے پلیٹ فارم تلے ہونے والے اس آل انڈیامسابقہ خطابت میں نمایاں کامیابی حاصل کی اور اول،دوم و سوم پوزیشن حاصل کرکے ادارے کا نام روشن کیاہے۔

انہوںنے کہاکہ جب مرکزاسلامی میں انگریزی کے سینٹر کاقیام عمل میں آیاتھا تومولانااسرارالحق قاسمی نے ادارے کا دورہ کیاتھا اور مولاناموسی ماکروڈکومبارکباد پیش کرتے ہوئے کہاتھا کہ آپ نے وقت کی ایک اہم ضرورت کی تکمیل کی ہے اور ان شاءاللہ آپ کے چست درست نظام کا بہتر نتیجہ سامنے آئے گا۔مولانانوشیراحمد نے اس موقع پرمولانااسماعیل موسی ماکروڈ جو مرکز المعارف کے اولین فضلاءمیں شامل تھے اورانکی ہی دلچسپی کی وجہ سے انکلیشور میں مرکز المعارف کے سینٹر کا قیام عمل میں آیاتھااور سال بھر قبل سڑک حادثے میں ان کی شہادت ہوگئی تھی انہیں بھی خراج عقیدت پیش کیا اور ان کی مغفرت و ترقی درجات کے لیے دعاءکی ۔مبارکباد پیش کرنے والوں میںعلی گڑھ یونیورسٹی اولڈبوائزکے انجینئروقار احمد خان،جمبوسر دارالعلوم کے استاذ حدیث مولانا عبدالرشید ندوی خانپوری،مدرسہ عبدالرب دہلی کے شیخ الحدیث مولانا افتخار حسین قاسمی مدنی،پونہ کالج کے ڈاکٹر معین الدین غازی،مسجد الفلاح لیسٹر کے چیئر مین ڈاکٹر عبدالکریم اورجامعہ حسینیہ مدنی نگر کے مفتی مناظر حسین نعمانی وغیرہ کے نام خاص طورپر قابل ذکر ہیں۔اس موقع پر سینٹر کے ایک مدرس مولانا مدثر احمد قاسمی نے ہفت روزہ ملی بصیرت اور ”انقلابی تحریریں“کا مرکزالمعارف ایجوکیشن اینڈ ریسرچ سینٹرخصوصی نمبر کا اجراءکیا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Markazul maarif education and research centre celebrates 3 day silver jubilee in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News
What do you think? Write Your Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.