آندھرا پردیش کے وشاکھا پٹنم میں ماؤ باغیوں نے بی ایس این ایل کا ٹاور نذر آتش کر دیا

حیدرآباد:(یواین آئی )آندھراپردیش کے وشاکھاپٹنم میں پولیس کے افسروں اور مرکزی انسداد بغاوت کے افسروں کی ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کے دو دن بعد سی پی آئی ماؤ باغیوں کے مسلح دستے نے وشاکھاپٹنم کے ایجنسی علاقہ کے داراکونڈاگاوں میں بی ایس این ایل کے سل ٹاور کو آگ لگادی۔ یہاں موصولہ اطلاعات کے مطابق بدھ کی شب گالی کونڈا کمیٹی کے 15تا20مسلح ماؤ باغیوںنے یہ آگ لگائی۔
بتایا جاتا ہے کہ ماؤ باغییہ پیغام دینا چاہتے ہیں کہ ایجنسی علاقہ میں سی پی آئی ماؤ باغی سرگرم ہیں۔ ماؤ باغیوں کے دستے نے وہاں پوسٹر چسپاں کیے ہیں جس میں بعض مقامی سیاستدانوں سے خواہش کی گئی ہے کہ وہ ایجنسی علاقہ میں باکسائیٹ کی کانکنی ،قبائلیوں کی گرفتاری کے واقعات پر اپنا موقف واضح کریں
۔اس پوسٹر میں عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ تلگودیشم اور بی جے پی کی پالیسیوں کی مخالفت کریں۔ واضح رہے کہ دو دن پہلے ہی ماؤ باغیوں کی سرگرمیوں سے متاثرہ ریاستوں کے پولیس سربراہوں کی میٹنگ میں انسداد بغاوت کارروائیاں کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Maoists set fire to bsnl tower in visakha agency area in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply