ماؤ باغیوں کا پانچ ریاستوں میں بند، آندھرا اڑیسہ سرحد پر ہائی الرٹ

حیدرآباد:آندھراپردیش اور اوڈیشہ کی سرحد پر حال ہی میں ہوئے انکاونٹر میں 30ماونوازوں کی ہلاکت کے واقعہ کے خلاف ماونوازوں نے 3نومبرکو پانچ ریاستوں میں بند کی اپیل کی ہے جس کے پیش نظر پولیس چوکس ہوگئی ہے۔
ریاستوں کی سرحدوں پر پولیس کی بھاری تعداد تعینات کردی گئی ہے۔ ایجنسی علاقوں کو آنے والی تمام گاڑیوں کی تلاشی لی جارہی ہے۔ ماؤ باغیوں کی دھمکی کے پیش نظر ریاست کے تمام عوامی نمائندوں کی سیکوریٹی میں اضافہ کردیا گیا۔
اے پی کے ڈی جی پی سامباشیواراو نے ہدایت دی ہے کہ سرپنچ سے لے کر وزیر تک تمام عوامی نمائندوں کی سیکوریٹی میں اضافہ کردیا جائے۔ان کے دورہ کے پیش نظر ڈی جی پی نے ہدایت دی ہے کہ عوامی نمائندے پولیس کو اطلاع دیئے بغیر دیہاتوں کا دورہ نہ کریں۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Maoists call for bandh in five states in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply