نکسلیوں نے بہار میں ایک شمسی پاور پلانٹ کو دھماکہ کر کے اڑایا

گیا: (یو این آئی)بہار کے گیا ضلع میں آمس تھانہ حلقہ کے ساؤں کلا گاؤں میں بن رہے سولر پاور پلانٹ کو ممنوعہ نکسلی تنظیم کہ ماؤنواز کمیونسٹ سینٹر (ایم سی سی) کے عسکریت پسندوں نے کل دیر رات ڈائنامائٹ لگا کر اسے پوری طرح سے منہدم کر دیا ہے۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ گزشتہ رات تقریبا دو بجے ایم سی سی کے نکسلیوں کا مسلح دستہ ساؤںکلا گاؤں واقع شمسی توانائی پلانٹ پرپہنچا اور وہاں تعینات دو اہلکاروں کو اپنے قبضے میں لے کر پورے پروجیکٹ کو بارود لگا کر مکمل طور پر تباہ کر دیا۔ اس دوران نکسلیوں نے پروجکٹ کے دفتر میں بھی آگ لگا دی۔ دو ملازمین کو زدوکوب بھی کیا۔
واقعہ کی اطلاع پا کر آمس تھانہ کی پولیس کے ساتھ موقع پر پہنچے پولیس سپرنٹنڈنٹ (نکسل) ارون کمار نے بتایا کہ معاملے کی جانچ شروع کر دی گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ نکسلیوں کی تلاش میں چھاپے مارے جارہے ہیں۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Maoists attack power plant in bihars gaya in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News
Tags: , ,

Leave a Reply