چھتیس گڑھ میں پولیس سے تصادم میں ماؤ باغی ہلاک

بیجاپور: چھتیس گڑھ کے بیجاپور ضلع میں آج صبح پولیس اور نکسلیوں کے درمیان تصادم میں ایک ماؤنواز ماراگیا۔ پولیس نے لاش کے پاس سے ایک پستول ہتھ گولہ اور روز مرہ استعمال کی اشیا برآمد کی ہیں۔
بیجاپور کے پولیس سپرنٹنڈنٹ کیول دھرو نے بتایا کہ آج صبح باسا گوڈا سے مرکزی سلامتی دستوں اور ضلع پولیس فورس کی مشترکہ ٹیم گشت پر نکلی تھی۔ دیہات چلکا پلی کے پاس گھات لگائے نکسلیوں نے پولیس پر گولی چلائی۔
دونوں جانب سے فائرنگ میں ”ملٹری دلم “ کا ایک ماؤنواز مارا گیا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Maoist killed in chhattisgarh in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply