بہار کے کیمور ضلع میں ماؤ باغیوں کا ایریا کمانڈر اسلحہ سمیت گرفتار

بھبھوا: بہار میں نکسلی انتہا پسندی متاثر کیمور ضلع کے ادھورا تھانہ علاقے سے پولیس نے کل رات کالعدم تنظیم ہندوستان کی کمیونسٹ پارٹی (ماؤنواز) کے ایک ایریا کمانڈر کو ہتھیار کے ساتھ گرفتار کر لیا۔
پولیس سپرنٹنڈنٹ ہرپریت کور نے آج یہاں بتایا کہ روہتاس اور کیمور اضلاع کی سرحدی پہاڑی علاقوں میں نکسلیوں کے خلاف جاری تلاش مہم کے دوران ہریاڈیاہ گاؤں سے سی پی آئی ماؤنواز کے ایریا کمانڈر وجے کھروار کو گرفتار کر لیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ تلاشی مہم میں سنٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) اور مقامی پولیس شامل تھی۔
محترمہ کور نے بتایا کہ نکسلی کے پاس سے پولیس نے ایک رائفل اور 45 کارتوس برآمد کئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ کھروار پر روہتاس اور کیمور ضلع کے مختلف تھانوں میں 12 سے زائد کیس درج ہیں۔ پولیس ماؤنواز سے تحقیقات کر رہی ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Maoist area commander arrested in bihar in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply