کلدیپ نیئر کے آخری رسوم دہلی کے لودھی روڈ شمشان پر ادا کر دیے گئے

نئی دہلی:معروف و بزرگ صحافی کلدیپ نئیر کے، جو طویل علالت کے بعد بدھ کی شب12بج کر 35منٹ پر95سال کی عمر میں انتقال کر گئے تھے،جمعرات کی سہ پہر میں لودھی روڈ پر واقع شمشان پر آخری رسوم ادا کر دیے گئے۔

میت سوزی میں سابق نائب صدر حامد انصاری ،سابق وزیر اعظم من موہن سنگھ، مرکزی وزیر راج وردھن سنگھ راٹھور، دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجری وال،اور ان کے نائب منیش سسودیہ کے علاوہ کثیر تعداد میں میڈیا کے نمائندوں نے شرکت کی۔

نیئر غیر منقسم ہندوستان کے شہر سیالکوٹ میں، جو اب پاکستان کا معروف شہر ہے،1923میں پیدا ہوئے تھے۔ انہوں نے اردو ابلاغی ذرائع سے صحافتی زندگی کا آغاز کیا۔اور پھرانگریزی اخبارات انڈین ایکسپریس اور اسٹیٹسمین کی ادارت بھی کی۔

وہ ایمرجنسی کی مخالفت کرنے پر گرفتار بھی ہوئے۔صدر جموریہ رام ناتھ کووند، وزایر اعظم نریندر مودی اور سابق وزیر اعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ نے ان کے انتقال پر گہرے دکھ و افسوس کا اظہار کیا اور تینوں نے ان کے لواحقین سے تعزیت کی۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Many bid final farewell to kuldip nayar in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply