دہلی بی جے پی صدرمنوج تیواڑی نے 20ارکان اسمبلی کو نااہلی کوصدر کی منظوری کا خیر مقدم کیا

نئی دہلی:دہلی پردیش بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی )کی دہلی شاخ کے صدر اور مشرقی دہلی سے ممبر پارلیمنٹ منوج تیواڑی نے منفعت بخش عہدے کے معاملہ میں دہلی اسمبلی میں عام آدمی پارٹی کے20ارکان کو نااہل قرار دینے کے صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند کے فیصلہ کا خیرمقدم کیا۔انہوں نے کہا کہ دہلی کے لوگوں کو امید ہے کہ عام آدمی پارٹی کے نااہل قرار دیے گئے تمام ارکان اسمبلی ان عہدوں پر فائز رہ کر ہونے والے مالی فائدے کو واپس کر دیں گے۔
دوسری جانب سب سے بڑی حزب اختلاف کانگریس نے اس معاملہ میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اور عام آدمی پارٹی کے درمیان سودے بازی کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ اگر الیکشن کمیشن نے دہلی سے راجیہ سبھا کے انتخابات کانوٹی فکیشن جاری ہونے کے بعد ہی عام آدمی پارٹی کے20ارکان اسمبلی کو نااہل قرار دینے کی سفارش کر دی ہوتی داخلی انتشار کے باعث کیجری وال کی پارٹی ٹوٹ گئی ہوتی۔
لیکن الیکشن کمیشن نے ان ممبران اسمبلی کے خلاف اپنی سفارش دہلی سے عام آدمی کے تینوں امیدواروں کے اتفاق رائے سے منتخب ہوجانے کے بعدصدر جمہوریہ کو بھیجی۔اور19جنوری تک اس معاملہ کو تعطل میں رکھ کر بی جے پی نے عام آدمی پارٹی کی مدد کی۔واضح رہے کہ کانگریس ابتدا سے ہی عام آدمی پارٹی کو بی جے پی کی بغلی پارٹی یا ایجنٹ کہتی رہی ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Manoj tiwari hails prez approval in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply