منوج تیواری نے اخلاقی بنیاد پر کیجریوال سے مستعفی ہونے کو کہا

وارانسی:بھوجپوری فلموں کے اداکار و گلوکار اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی)کے رہنما منوج تیواری نے دہلی کے خواتین و اطفال بہبودکے وزیر سندیپ کمار کی ”قابل اعتراض سی ڈی“معاملے میں ہوئی برخاستگی کے معاملے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعلی اروند کیجریوال سے اخلاقی بنیاد پر استعفی دینے کا مطالبہ کیا ہے۔
درگاکنڈ میں کوشماڈا دیوی کے سالانہ جشن میں شامل ہونے آئے مسٹر تیواری نے آج یہاں صحافیوں سے کہا کہ مسٹر کیجریوال کی قیادت والی دہلی کی عام آدمی پارٹی کی حکومت کے وزراءکی حقیقت اب عوام کے سامنے آتی جا رہی ہے۔ بدعنوانی اور غیر اخلاقی طرز عمل کرنے والے لیڈروں کے چہرے سے نقاب اٹھتا جا رہا ہے۔
مسٹر تیواری نے کہا کہ اس سے پہلے بھی دو وزراءکو بدعنوانی اور جعلسازی کے معاملے میں خارج کر دیا گیا تھا۔ ایک کے بعد ایک آپ رہنماؤں کی کرپشن اور غیر اخلاقی طرز عمل میں شامل ہونے کا معاملہ روشنی میں آنے کے بعد صاف ستھری شبیہ کا دعوی کرنے والے مسٹر کیجریوال پر بھی سوال اٹھنا لازمی ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Manoj tiwari demands kejriwals resignation in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply