منوج تیواڑی د ہلی اور نیتا نند رائے بہار بی جے پی کے نئے صدر ہوں گے

نئی دہلی:بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے نتیانند رائے کو بہار اور مسٹر منوج تیواری کو دہلی اکائی کا نیا سربراہ مقرر کیا ہے۔ بدھ کی صبح جاری کیے گئے ایک بیان میں بی جے پی صدر امت شاہ نے کہا کہ بہار کے اجیار پور لوک سبھا حلقہ سے ممبر پارلیمنٹ مسٹر رائے کو منگل پانڈے کی جگہ بہار بی جے پی کا اور شمال مشرقی دہلی سے ممبرپارلیمنٹ مسٹر تیواری کوستیش اپادھیائے کی جگہ دہلی بی جے پی کا صدر مقرر کیا گیا ہے۔
اتر پردیش میں ہونے والے اسمبلی انتخابات کے پیش نظر اداکار سے سیاست داں بننے والے 45سالہ منوج تیواڑی کے تقرر کو سیاسی حلقوںمیں بی جے پی کے تھنک ٹینک کی زبردست چال سے تعبیر کیا جارہا ہے کیونکہ منوج تیواڑی مشرقی اتر پردیش کے بھوجپوری بولنے والے لوگوں میں بہت مقبول ہیں ۔اور بی جے پی کی انتخابی مہم میں نمایاں رول ادا کریں گے۔تیواڑی نے اپنی ترقی پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ وہ وزیر اعظم نریندر مودی کے شکر گذار ہیں کہ انہوںنے ان پر اس قدر اعتماد کر کے انہیں اس اہم منصب کے قابل سمجھا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Manoj tiwari appointed as delhi bjp chief nityanand is bihar unit chief in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply