وزیر اعلیٰ گوا پاریکر اور ان کی کابینہ کے وزیر صحت رانے ضمنی انتخابات جیت گئے

پنجی:بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے گوا کی دو اسمبلی سیٹوں پر ہونے والے ضمنی انتخاب میں کامیابی حاصل کر لی ہے۔ گوا کے وزیر اعلیٰ منوہر پاریکر پنجی اسمبلی سیٹ کے ضمنی انتخاب میں اور وزیر صحت وشوجیت رانے والپوئی اسمبلی سیٹ کے ضمنی انتخاب میں کامیاب قرار دئے گئے ہیں۔ مسٹر پاریکر نے اپنے قریبی حریف کانگریس کے امیدواروں گریش چونڈاکر کو 4803 ووٹ سے شکست دی۔مسٹر پاریکر 9862 اور مسٹر چونڈاکر نے 5059 ووٹ حاصل کیے۔گوا سورکشا منچ کے آنند شرودکر نے 220 ووٹ حاصل کیے اور آزاد امیدوار کینیتھ سلوارا نے صرف 96 ووٹ حاصل کیے۔ مسٹر رانے نے اپنے قریبی حریف کانگریس رائے نائک کو 10066 ووٹوں کے فرق سے شکست دی۔
مسٹر رانے نے 16,167ووٹ حاصل کیے جبکہ نائک 6101 اور آزادانہ امیدوار نے 316 ووٹ حاصل کیے۔ بی جے پی نے گوا اسمبلی انتخاب کے بعد ریاست میں حکومت بنانے کے لئے مسٹر پاریکر کو مرکز میں وزیر دفاع کے عہدے سے استعفی دلا کر وہاں بھیجا تھا۔ انہوں نے اس وقت اسمبلی انتخاب میں حصہ نہیں لیا تھا۔ وزیر اعلی بننے کے بعدپاریکر کو چھ ماہ کے اندر اسمبلی کا رکن بننے کی ضرورت تھی، لہذا وہ اس لئے وہ اس الیکشن میں کھڑے ہوئے تھے۔ واضح رہے کہ گوا اسمبلی میں 40 نشستیں ہیں۔ دو سیٹیں جیتنے کے بعد بی جے پی ممبران اسمبلی کی تعداد 14 ہو گئی جبکہ کانگریس کے 16 ممبران اسمبلی ہیں۔ ریاست میں بی جے پی قیادت والے اتحاد کی حکومت گوا فارورڈ پارٹی اور مہاراشٹروادی گومانتی پارٹی کے تین تین ممبران اسمبلی کے علاوہ تین آزاد امیدوار کی حمایت حاصل ہے۔ ایک رکن نیشنلسٹ کانگریس پارٹی سے ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Manohar parrikar vishwajit rane win goa bypolls strengthening bjp led coalition in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply