وزیر دفاع منوہر پاریکر کا ایک روزہ دورہ کشمیر جمعرات کو

سری نگر:مرکزی وزیر دفاع منوہر پاریکر جمعرات کو وادی کشمیر کے ایک روزہ دورے پر آرہے ہیں جہاں وہ وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں میجر سومناتھ شرما کو ان کی 69 ویں برسی پر خراج عقیدت پیش کریں گے۔ قابل ذکر ہے کہ میجر سومناتھ سب سے بڑا فوجی اعزاز’پرم ویر چکرا‘پانے والے پہلے فوجی ہیں۔
بتایا جارہا ہے کہ میجر سومناتھ شرما 1947 میں سری نگر ائرپورٹ کو حملہ آوروں سے بچانے کے دوران شہید ہو گئے تھے۔ دفاعی ذرائع نے بتایا کہ وزیر دفاع منوہر پاریکر جمعرات کو فوج کے سینئر افسران کے ہمراہ ضلع بڈگام میں سری نگر ائرپورٹ کے نذدیک میجر سومناتھ کو خراج عقیدت پیش کریں گے۔
18 ستمبر کو شمالی کشمیر کے اوڑی میں بریگیڈ ہیڈکوارٹر پر فدائین حملے جس میں 19 فوجی اہلکار ہلاک جبکہ 20 دیگر زخمی ہوگئے تھے، کے بعد ہندوستان کی طرف سے سرحد پار جنگجوؤں کے کیمپوں پر سرجیکل حملے کے دعوے کے بعد یہ مسٹر پاریکر کا پہلا دورہ کشمیر ہے۔ دفاعی ذرائع نے بتایا کہ وزیر دفاع کو ایک روزہ دورے کے دوران وادی کی مجموعی صورتحال کے بارے میں تفصیل سے واقف کرایا جائے گا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Manohar parrikar to visit kashmir in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply