ہندوستان کو ایٹمی طاقت ہونے کے باعث جوہری اسلحہ استعمال میں پہل کرنی چاہئے: پاریکر

نئی دہلی: وزیر دفاع منوہر پاریکر نے آج کہا کہ ہندوستان کو ایک ذمہ دار جوہری طاقت ہونے کے ناطے جوہری ہتھیاروں کا پہلے استعمال نہ کرنے کے اصول پر برقرار نہ (نہ) رہنا چاہئے۔ مسٹر پاریکر نے ایک کتاب کے اجرا کے پروگرام میں کہا کہ ہندوستان کو ایک نیوکلیائی طاقت ہونے کے ناطے اپنی کچھ پالیسیاں اس طرح بنانی چاہئے کہ ان کے بارے میں پہلے سے کوئی اندازہ نہیں لگایا جا سکے۔
ان کے تبصرہ کے کچھ گھنٹوں بعد انہی کی وزارت دفاع کے سرکاری ترجمان نے واضح کیا کہ وہ حکومت یا وزارت کی نہیں بلکہ مسٹر پاریکر کی ذاتی رائے تھی۔ وزیر دفاع نے کہا کہ وہ جوہری ہتھیاروں کے پہلے استعمال نہ کرنے کے معاملے پردوبارہ غور کرنے کے لئے نہیں کہہ رہے ہیں لیکن ان کا خیال ہے کہ دفاعی معاملات میں اگر ہم اپنے اصولوں کو پہلے ہی واضح کر دیں گے تو اچانک لئے جانے والے فیصلوں کا پورا فائدہ نہیں اٹھا سکیں گے۔
انہوں نے کہا کہ دفاعی امور میں ہم خود فیصلہ کرسکتے ہیں لیکن یہ کسی کو بتائیں نہیں۔ واضح رہے کہ مسٹر پاریکر نے یہ بیان ہندستان اور جاپان کے درمیان کل ہونے والے تاریخی سمجھوتہ سے ایک دن پہلے دیا ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Manohar parrikar makes bizarre nuclear statement in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply