سرجیکل اسٹرائیک کا کریڈٹ وزیر اعظم کو دینے پر عام آدمی پارٹی کی پاریکر پر کڑی تنقید

نئی دہلی: عام آدمی پارٹی (آپ) کے سینئر لیڈر آشوتوش نے پاکستان کے قبضے والے کشمیر میں سرجیکل اسٹرائک کا سارا کریڈٹ وزیر اعظم نریندر مودی کو دینے سے متعلق وزیر دفاع منوہر پاریکر کے بیان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ فوج کا کریڈٹ حاصل کرنے کے لئے انہیں معافی مانگنی چاہئے۔ مسٹر اشوتوش نے ٹویٹ کر کہا ’مسٹر پاریکر آپ کو جھوٹ نہیں بولنا چاہئے۔
سرجیکل اسٹرائک پر فوج کا کریڈٹ حاصل کرنے کے لئے آپ کو معافی مانگنی چاہئے‘۔مسٹر پاریکر نے ممبئی میں ایک پروگرام میں کہا تھا کہ مہم مسلح فورسز نے چلائی تھی کسی سیاسی پارٹی نے نہیں۔ انہوں نے کہا کہ جو لوگ سرجیکل اسٹرائک پر سوال اٹھا رہے ہیں وہ بھی اس مہم کا کریڈٹ لے سکتے ہیں۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Manohar parrikar demeaning armed forces alleges aap in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply