گڑگاؤں میں پانی ٹہرنے اورٹریفک جام میں دہلی کے وزیر اعلیٰ کیجری وال کا ہاتھ:حکومت ہریانہ

گوڑگاؤں (ہریانہ) : ہریانہ کے وزیر اعلیٰ منوہر کھٹر نے جمعرات کی شام سے گوڑ گاؤں میں لگےزبردست ٹریفک جام کا ذمہ دار دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجری وال کو ٹہرایا ہے۔
واضح رہے کہ زبردست بارشوں سے سڑکوں کے جل تھل ہوجانے اور جگہ جگہ دو دو فٹ پانی ٹہر جانے کے باعث گوڑ گاؤں َ جے پور شاہراہ خاص طور پر ہوڈا سینٹر میٹرو اسٹیشن کے قریب جو زبردست جام جمعرات کی شام میں لگا تھا وہ جمعہ کو دوپہر تک ختم نہیں ہوا تھا۔
جام کا یہ عالم تھا کہ اس شاہراہ پر عام دنوں میں 70تا130کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار سے دوڑنے والی گاڑیاں5کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار سے رینگتی نظر آرہی تھیں۔اس جام کے حوالےسے ہریانہ کے وزیر اعلیٰ منوہر کھٹر نے ٹوئیٹ کیاگوڑ گاؤں شاہراہ پر پانی جمع ہوجانے میں دہلی کے وزیر اعلیٰ کیجری وال کا ہاتھ ہے۔اس کی وضاحت کرتے ہوئے کھٹر نے کہا کہ کیجری وال کے عدم تعاون کے رویہ سے یہ ٹریفک جام لگا ہے۔
ہریانہ بی جے پی ترجمان جواہر یادو نے یہ بیان دے کر کھٹر کے الزا م کو تقویت پہنچائی کہ گوڑ گاؤں سے پانی کا ایک بڑا ریلہ نجف گڑھ نالے سے ،جو دہلی ہوتے ہوئے جاتا ہپے، بہہ جاتا ہے۔ لیکن اس نالے میں کہیں نہ کہیں کچرے اور کیچڑ کا انبار جمع ہو گیا ہے جس سے پانی کی نکاسی رک گئی اور وہ گوڑ گاؤں جے پور شاہراہ پر جمع ہو گیا۔
جام کا یہ عالم تھا کہ دہلی سے راجستھان اور مہاراشٹر جانے والی گاڑیاں قومی شاہراہ8پر رات بھر رکی رہیں جس کے باعث سیکڑوں مسافر شاہراہ پر پھنس گئے۔پانی اتنی تیزی سے بڑھ رہا تھا کہ رات ایک بجے شاہراہ پر پھنسے لوگوں نے خوف زدہ ہو کر پانی سے بچنےکے لیے دہلی گوڑ گاؤں کا ایک ڈیوائیڈر توڑ دیا ۔
دریں اثنا ہریانہ کے چیف سکریٹری نے گوڑ گاؤں میں پانی ٹہرنے کے معاملہ پر ہنگامی اجلاس طلب کر لیا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Manohar lal khattar blames arvind kejriwal for water logging and traffic jam in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply