ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کا فائنل کھیلنے والی ہندوستانی بیٹیوں نے ملک کا سرفخر سے بلند کر دیا:مودی

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے آئی سی سی خواتین ورلڈ کپ ٹورنامنٹ میں رنر اپ رہی ہندستانی خواتین کرکٹ ٹیم کی زبردست تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ٹیم اگرچہ فائنل ہار گئی لیکن ان مایہ ناز بیٹیوں نے سوا سو کروڑ ہم وطنوں کا دل جیت لیا ہے۔ مسٹر مودی نے اپنے ماہانہ پروگرام ’من کی بات‘میں ہندستانی خواتین کرکٹ کھلاڑیوں کی جم کر تعریف کی اور عالمی کپ میں ان کی کارکردگی کو سراہا۔انہوں نے کہا کہ تعلیم کا میدان ہو، اقتصادی زون ہو، سماجی علاقے ہوں یا پھر کھیل کود کا میدان ہو، بیٹیاں مسلسل ملک کا نام روشن کر رہی ہیں اور نئی نئی بلندی حاصل کر رہی ہیں۔ وزیر اعظم نے کہا کہ آئی سی سی خواتین ورلڈ کپ میں ہندستانی بیٹیوں نے اپنی کارکردگی سے پوری قوم کا سر بلند کر دیا ہے۔کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ایسا پہلی بار ہوا ہے کہ جب ہماری بیٹیاں عالمی کپ میں کامیاب نہیں ہو پائیں، تو 125 کروڑ ہم وطنوں نے اس شکست کو اپنے کندھے پر لے لیا اور صحیح معنوں میں یہ ان کی سب سے بڑی جیت ہے۔
ہم وطنوں نے ذرا بھی بوجھ ان بیٹیوں پر نہیں پڑنے دیا۔ہم وطنوں کو اپنی بیٹیوں پر فخر ہے۔ مسٹر مودی نے کہاکہ آپ نے میچ جیتا یا نہیں جیتا، لیکن سوا سو کروڑ ہندوستانیوں کا دل جیت لیا۔فائنل میں پہنچنے سے ملک کے باشندوں کو آپ سے زیادہ توقع بڑھ گئی تھی۔لیکن فائنل میں شکست سے سب مایوس تھے۔اس کے باوجود بھی ہم وطنوں نے فائنل کی شکست کا ذرا سا بھی بوجھ ان بیٹیوں پر نہیں پڑنے دیا۔میں اسے ایک خوشگوار تبدیلی کے طور پر دیکھتا ہوں اور میں نے ان بیٹیوں کو کہا کہ آپ دیکھئے، ایسی خوش قسمتی صرف آپ ہی لوگوں کو ملی ہے۔آپ دماغ میں سے نکال دیں کہ آپ کامیاب نہیں ہوئی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ حقیقت میں ملک کی نوجوان نسل، خاص کر کے ہماری بیٹیاں ملک کا نام روشن کرنے کے لئے بہت کچھ کر رہی ہیں۔میں پھر سے ایک بار ملک کی نوجوان نسل کو، خاص طور پرہماری بیٹیوں کو دل سے بہت بہت مبارک باد دیتا ہوں۔ نیک خواہشات دیتا ہوں۔ملک کی قدر بڑھانے کے لئے بیٹیوں کا بہت بہت شکریہ۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: mann ki baat pm narendra modi praises indian womens cricket team in Urdu | In Category: ہندوستان  ( india ) Urdu News

Leave a Reply