وزیر اعظم نے ہم وطنوں کو ماہ رمضان اور بودھ پورنیما کی مبارکباد دی

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے شب برات اورماہ رمضان کی تمام مسلمانان ہند کو پیشگی مبارکباد دیتے ہوئے غریبوں اور ضرورت مندوں کی خدمت کرنے کے اور امن و ہمدردی کے جذبہ سے لبریز دنیا کی تعمیر کے لئے پیغمبر محمدﷺ کی تعلیمات پر عمل کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔مسٹر مودی نے آل انڈیا ریڈیو سے نشر ہونے والے اپنے 43 ویں ’من کی بات’ پروگرام میں کہا،”میں تمام ہم وطنوں کو رمضان المبارک کے مقدس مہینے کی مبارکباد دیتا ہوں اور مجھے امید ہے کہ یہ موقع لوگوں کو حضور ﷺ کے امن اور خیر سگالی کے پیغامات پر چلنے کی ترغیب دے گا“۔انہوں نے کہا کہ رمضان پیغمبر محمدﷺ کی تعلیم اور ان پیغامات کو یاد کرنے کا موقع ہے اور ان کی زندگی سے سبق لے کر مساوات اور بھائی چارے کے راستے پر چلنا سب کی ذمہ داری بنتی ہے۔وزیر اعظم نے کہا”ایک بار ایک انسان نے پیغمبرﷺ صاحب سے پوچھا اسلام میں کون سا کام سب سے بہتر ہے؟پیغمبر محمد ﷺنے جواب دیا” کسی غریب اور ضرورت مند کو کھانا کھلانا اور سبھی سے محبت و شفقت سے ملنا، چاہے آپ انہیں جانتے ہوں یا نہ جانتے ہوں“۔مسٹر مودی نے کہا کہ پیغمبر ﷺصاحب علم اور ہمدردی میں یقین رکھتے تھے۔ انہیں کسی بات کا غرور نہیں تھا۔ وہ کہتے تھے کہ انا ہی علم کو شکست دیتا رہتا ہے۔انہوں نے مزید کہا”پیغمبر محمد ﷺصاحب کا خیال تھا کہ اگر آپ کے پاس کوئی بھی چیز آپ کی ضرورت سے زیادہ ہے تو آپ اسے کسی ضرورت مند شخص کو دے دیں، لہذا رمضان میں عطیات و صدقہ و خیرات کی بھی بہت اہمیت ہے“۔انہوں نے اس موقع پر بودھوں کو بھی مہاتما بودھ کے یوم پیدائش کی مبارکباد دی۔اور لوگوں سے ان کے اشٹانگ مارگ (ہشت پہلو راستہ)پر عمل کرنے کی تلقین کی۔وزیر اعظم نے ملک کی طلبا برادری سے بھی اپیل کی کہ وہ موسم گرما کی تعطیلات کے دوران سوچھ بھارت مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Mann ki baat pm modi greets nation on ramzan in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply