زندگی میں آگے بڑھنے کے لیے سچن تندولکرکے نقش قدم چلو: وزیر اعظم کی نئی نسل کو تلقین

نئی دہلی:وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے ’من کی بات‘ پروگرام میں اتوار کو ملک کے نوجوانوں کو زندگی میں آگے بڑھنے کے لئے عظیم کرکٹر سچن ٹنڈولکر سے تحریک لینے کا مشورہ دیا۔ وزیر اعظم نے نوجوانوں کوسچن ٹنڈولکر کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ زیادہ تر کامیاب کھلاڑیوں کی زندگی کی ایک خاص خصوصیت ہوتی ہے کہ ان کی مخاصمت خود سے ہوتی ہے۔
وہ دوسرے لوگوں سے مقابلہ نہیں کرتے ہیں۔سچن بھی ایسے ہی عظیم کھلاڑیوں میں سے ہیں۔ مسٹر مودی نے کہاکہ سچن نے اپنے بیس سال کے کرکٹ کیریئر میں مسلسل اپنے ریکارڈ توڑے، خود کو ہی ہر بار شکست دی اور یہ واقعی ان کی حیرت انگیز زندگی کاسفر ہے کیونکہ انہوں نے دوسروں کی بجائے خود سے جنگ کا راستہ اپنایا۔
مسٹر مودی نے طلبا کو مشورہ دیا کہ محض پوائنٹس یا نمبرات لانے کے لئے نہیں بلکہ علم حاصل کرنے کے لئے پڑھیں۔انہوں نے کہاکہ بہت سے طالب علم زیادہ پوائنٹس حاصل کرنے کے لئے شارٹ کٹ ڈھونڈتے ہیں جبکہ ایسا نہیں ہونا چاہیے غائر مطالعہ کر کے علم حاصل کرنا چاہیے۔

Title: mann ki baat look at life of sachin tendulkar modi | In Category: ہندوستان  ( india )

Leave a Reply