”من کی بات “میں اپنا ذکر کرنے پر 15سالہ معذور طالبہ کا وزیر اعظم سے اظہار تشکر

نئی دہلی: ریڑھ کی ہڈی سے وابستہ مرض کی شکار 15سالہ معذور انوشکا پانڈا نے ،جس نے سینٹرک بورڈ آف سکنڈری ایجوکیشن (سی بی ایس ای) کے معذورین کے زمرے سے جماعت دہم کے امتحان میں97.8فیصد نمبر حاصل کرنے کا وزیر اعظم نریندر مودی ”من کی بات “ پروگرام میں خصوصی ذکر کرنے اور اس کامیابی پر اسے مبارکباد دینے پروزیر اعظم سے اظہار تشکر کیا۔ہریانہ کے شہر گوڑ گاو¿ں کی اس طالبہ کے والدین نے بتایا کہ وہ بچپن سے ہی اس موروثی مرض میں مبتلا ہے اور وہ وہیل چئیر پر ہی رہتی ہے۔

واضح ہو کہ اتوار کے روز وزیر اعظم نریندر مودی نے طالب علموں کو مخاطب کرتے ہوئے انہیں نئے ہنر جاننے اور ذہن و قلب کو پرسکون رکھنے کی تلقین کی۔

وزیر اعظم نے مزید کہا کہ جولائی کا مہینہ جہاں ایک طرف کاشتکاروں کے لیے کافی اہم ہوتا ہے وہیں طلبا کے لیے بھی اہمیت کاحامل ہوتا ہے اور اپنی زندگی کے نئے مرحلے میں قدم رکھتے ہیں جب ان کی تمام تر توجہ کالجوں کی کٹ آف لسٹ اور ہاسٹل پر لگ جاتی ہے۔ اور وہ والدین کی سرپرستی سے پروفیسروں کے سائے میں آ جاتے ہیں۔

وزیر اعظم نے مزیدکہا کہ سوراج نعرے کے بعداب اچھے راج کے مطالبہ کا وقت ہے۔ مجاہد آزادی بال گنگا دھر تلک کے اس نعرے کا”سوراج (ذاتی حکومت) میرا پیدائشی حق ہے اور یہ مجھے ملنی چاہیے“ حوالہ دیتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ آج وقت کا تقاضہ ہے کہ یہ کہا جائے”اچھی حکومت ہمارا پیدائشی حق ہے اور ہم ایسی ہی حکومت چاہیں گے“۔

انہوں نے کہا کہ ہر ہندوستانی کی اچھی حکمرانی اور ترقی کے مثبت نتائج حاصل ہونے چاہئیں۔بی جے پی قیادت والی این ڈی اے حکومت ضابطوں میں نرمی اورمتروک قوانین منسوخ کر کے اچھی عملداری کی جانب پیش رفت کر رہی ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Mann ki baat differently abled cbse topper anushka panda thanks pm narendra modis mention of her in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply