نریندر مودی کی جھوٹی اور من گھڑت باتوں سے سخت تکلیف پہنچی ہے :منموہن سنگھ

نئی دہلی:سابق وزیر اعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ نے سیاسی فائدہ اٹھانے کے لیے وزیر اعظم نریندر مودی کے ذریعہ پھیلائے گئے جھوٹ اور من گھڑت واقعہ پر شدید قلبی تکلیف کا اظہار کیا ۔
سابق وزیر اعظم نے مزید کہاکہ مودی ایک سابق وزیر اعظم اور سابق فوجی سربراہ سمیت ہر آئینی عہدے کو ذلیل کرنے کی حریصانہ خواہش سے بڑی خطرناک مثال قائم کر رہے ہیں۔
منموہن سنگھ نے کہاکہ وہ یہ طعنے اور جھوٹ باتوں کو خارج کرتے ہیںکیونکہ انہوں نے منی شنکر ایر کی میزبانی میں دیے گئے ڈنر میں کسی سے بھی گجرات انتخابات کی بات تک نہیں کی۔
اور نہ ہی وہاں موجود کسی اور نہ گجرات کامعاملہ اٹھایا۔تبادلہ خیال صرف اور صرف ہند پاک تعلقات پر ہی محیط رہا۔وہاں ملک کی جو مقتدر شصیات تھیں اور جن عہدوں پر وہ لوگ فائز رہ چکے ہیں اور ہیں ان پر ملک دشمن سرگرمیوں کا الزام لگایا ہی نہیں جا سکتا۔
ڈاکٹر سنگھ نے مزید کہا کہ مسٹر مودی کو اپنے عہدے کے وقار کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنے ان غلیظ خیالات کے لیے معافی مانگنی چاہیے۔

Title: manmohan singh pained at pm modis spreading of falsehood to score political points | In Category: ہندوستان  ( india )

Leave a Reply