کیجریوال کو ہدف تنقید بنانے پر سسودیاکی امت شاہ پر نکتہ چینی

نئی دہلی: پاکستانی مقبوضہ کشمیر میں محدود فوجی کارروائی کرنے کے معاملے پر دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کے بیان پر بھارتیہ جنتاپارٹی (بی جے پی) کے ذریعے شدید تنقید کئے جانے پر نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا نے آج بی جے پی کے صدر امت شاہ کو آڑے ہاتھوں لیا۔ مسٹر سسودیا نے ٹوئٹ کرکے کہا کہامت شاہ کی کیجریوال کا نام لینے کی حیثیت بھی نہیں ہے۔ سیاست کے نام پر امت شاہ سیاہ دھبہ ہیں ۔
قبل ازیں امت شاہ نے دہشت گردوں کے خلاف محدود فوجی کارروائی کا ثبوت مانگنے کے لئے آج یہاں ایک پریس کانفرنس میں مسٹر کیجریوال کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ محدود فوجی کارروائی پر سب سے پہلے مسٹر کیجریوال نے ثبوت مانگے تھے اور سوشل میڈیا پر اب انہیں پاکستان کا حامی قرار دیا جارہا ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Manish sisodia slams amit shah in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply