ایروم شرمیلا نے منی پور کی وزیر اعلیٰ بننے کی خواہش کے ساتھ اپنی16 سالہ بھوک ہڑتال ختم کردی

امپھال: منی پور سے آرمڈ فورسیز اسپیشل پاور ایکٹ (افسپا) کو ختم کرنے کا مطالبہ منوانے کے لیے گذشتہ سولہ سال سے بھوک ہڑتال کررہی ایروم شرمیلا نے سیاست میں اپنا ہاتھ آزمانے کے لئے آج اپنی بھوک ہڑتال ختم کردی۔ محترمہ شرمیلا نے اپنی بھوک ہڑتال ختم کرنے کے بعد نامہ نگاروں سے کہا کہ میں منی پور کی وزیر اعلی بننا چاہتی ہوں انہوں نے کہا کہ الیکشن لڑیں گی اور ایک آشرم میں قیام کریں گی۔
چارنومبر 2000 سے بھوک ہڑتال کرنے والی شرمیلا نے گذشتہ 26 جولائی کو اپنی احتجاج ختم کرنے اور سیاست میں قدم رکھنے کا اعلان کیا تھا۔ محترمہ شرمیلا نے کشمیر کے حق خودارادیت کو اپنی حمایت دینے کی بات کہی اور وزیر اعظم نریندر مودی سے عدم تشدد کی راہ پر چلنے کی اپیل کرتے ہوئے ان سے اپنے تمام سخت قوانین واپس لینے کی اپیل کی۔
اس سے قبل محترمہ شرمیلا آج صبح ایک عدالت میں دس ہزا رروپے کے ذاتی مچلکے پر رہا کردی گئیں اور معاملے کی اگلی سماعت کے لئے 23اگست کی تاریخ مقرر کی گئی ہے۔ عدالت نے محترمہ شرمیلا کو ان کی سیاسی زندگی کے لئے نیک خواہشات پیش کیں۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Manipurs iron lady irom sharmila ends 16 year long hunger strike in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply