منی پوری خاتون سے بدسلوکی کے معاملے کی جانچ ہوگی: کرن رجیجو

نئی دہلی: حکومت نے ایک منی پوری عورت کے ساتھ اندرا گاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈہ پر امیگریشن حکام کی جانب سے بدسلوکی کئے جانے کے معاملے میں مناسب کارروائی کی یقین دہانی کرائی ہے۔
وزیر مملکت برائے داخلہ کرن رجیجو نے یہاں ایک پروگرام کے دوران میڈیا کے نمائدوں سے کہاکہ اس معاملے کی پوری جانچ ہوگی اور قصوروار پائے گئے لوگوں کے خلاف مناسب کارروائی کی جائے گی۔مسٹر رجیجو نے کہا ’ہمیں یہ شکایت ملی ہے کہ جنوبی کوریا جا رہی منی پور کی ایک عورت مونیکا کھنگیمبن کے ساتھ دہلی ہوائی اڈے پر تعینات امیگریشن حکام نے بدسلوکی کی۔اس معاملے کی جانچ ہوگی۔
رپورٹ میں جو بھی قصوروار پایا جائے گا اس کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔وزیر اعظم کے دفتر میں وزیر مملک جتیندر سنگھ نے بھی اس سلسلے میں مسٹر رجیجو کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ مرکز کی مودی حکومت اس طرح کے رویہ کو قطعی برداشت نہیں کرتی۔(یو این آئی)

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Manipuri girl harassment case kiren rijiju assures action will be taken in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply