فوجی سربراہ جنرل راوت نے ملاقات کے لیے آنے والے منی پوری طلبا کی حوصلہ افزائی کی

نئی دہلی: منی پور کے مغربی ضلع امپھال کے مختلف اسکولوں کے 20 طلبا نے آج ہندوستان کے بری فوج کے سربراہ جنرل راوت سے ملاقات کی اور ان کے ساتھ تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر جنرل بپن راوت نے طلباءکے ساتھ فوج کے شعبوں میں خدمات انجام دینے کے دوران حاصل اپنے تجربات سے آگاہ کیا اور ان کو سخت محنت کرنے، نیز ملک کی تعمیر میں سرگرم کردار ادا کرنے کی تلقین کی۔
جنرل راوت نے طلباء کو انڈین آرمی میں شامل ہونے اور ملک کی خاطر اپنی خدمات انجام دینے کی ترغیب دی۔ بری فوج کے سربراہ نے اسکولی طلباء کو امن کی اہمیت و ضرورت کو سمجھا یا اور بچوں کو تحریک دی کہ وہ امن کے پیغام کو پھیلائیں اور قیام امن کو یقینی بنائیں۔ اس سدبھاؤنا ٹور کو 5 جنوری کو امپھال سے ہر جھنڈی دکھاکر روانہ کیا گیا تھا۔ اس ٹور کے دوران طلباءنے دہلی اور آگرہ میں واقع مختلف ثقافتی وتاریخی عمارتوں اور یادگاروں کا دورہ کیا۔
ٹور پارٹی میں شریک طلباءنے 14 جنوری کو صدر جمہوریہ سے ملاقات کا شرف حاصل کیا تھا۔ طلباءنے 10 جنوری کو فروغ انسانی وسائل کے وزیر سے بھی ملاقات کی تھی۔ قومی اتحاد ویگانگت کیلئے یہ ٹور شمال مشرقی ریاستوں اور جموں وکشمیر کی مقامی آبادی، نوجوان اور اسکولی طلباء کیلئے تعلیمی نوعیت کا ہے۔ اس کا مقصد ان طلباء ملک کی بیش قیمت ثقافتی ورثے اور متعدد ترقیاتی وصنعتی اقدامات سے روشناس کرانا ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Manipur students interact army chief in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply