منی پور میں مزید سات اضلاع کی تشکیل سے ضلعوں کی تعداد بڑھ کر16ہو گئی

اگرتلہ:منی پور حکومت نے ریاست میں سات نئے اضلاع بنانے کا فیصلہ کر لیا جسے ریاستی کابینہ نے بھی اپنی منظوری دے دی۔ اس کے ساتھ ہی ریاست میں مجوعی طور پر اب 16 اضلاع ہو جائیں گے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق جو سات نئے اضلاع بنائے جارہے ہیں ان کے نام تھیگنوپل، کاکچنگ، فیرجاول، کامجونگ، نونی، جریبام، اور کانگپوکی ہیں۔ ان اضلاع کے لیے ڈپٹی کمشنروں اور پولس سپرنٹنڈنٹوں کا تقرر بھی کر دیاگیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ کل رات وزیر اعلی اوکرام ایبوبی کی صدارت میں کابینہ کے اجلاس میں ان اضلاع کے قیام کے مسئلے پر غور و خوض کیا گیا اور کافی طویل بات چیت کے بعد ان کے قیام کو منظوری دے دی گئی۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Manipur cabinet gives nod to formation of seven new districts in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply