منی شنکر ایئر کو پارٹی سے معطل کرنا کانگریس کا اسٹریٹجک فیصلہ: ارون جیٹلی

نئی دہلی : وزیر خارجہ ارون جیٹلی نے وزیراعظم نریندر مودی پر قابل اعتراض تبصرہ کرنے والے کانگریس لیڈر منی شنکر ایئر کو پارٹی سے معطل کئے جانے کو ایک اسٹریٹجک فیصلہ قرار دیا ہے اور لوگوں سے اس کے پیچھے کے کھیل کو سمجھنے کی صلاح دی ہے۔
مسٹرجیٹلی نے کانگریس کے ذریعہ کل رات مسٹر ایئر کو پارٹی سے معطل کئے جانے کے کانگریس کے فیصلے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے ٹویٹ کیا،”منی شنکر ایئر کا غلط تبصرہ جان بوجھ کر دیا گیا ذات پات پربیان،ایک آسان معافی،ایک اسٹریٹجک معطلی۔لوگوں کو اس کھیل کو دھیان سے دیکھنا چاہئے۔

Title: mani shankar aiyars suspension is strategic says arun jaitley | In Category: ہندوستان  ( india )

Leave a Reply