میں نے تصور بھی نہیں کیاکہ مسلمانوں کو کتے کا پلا کہنے والے مودی کبھی وزیر اعظم بھی بنیں گے: منی شنکر ایر

نئی دہلی: اپنے متنازعہ بیانات سے سرخیوں میں رہنے والے سابق کانگریسی لیڈر منی شنکر ایر نے ایک بار پھر وزیر اعظم نریندر مودی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ 2014سے پہلے تصور بھی نہیں کیا تھا کہ نریندر مودی جیسا شخص بھی کبھی وزیر اعظم بن سکتا ہے۔

خبروں کے مطابق منی شنکر نے ہفتہ کے روز انڈیا انٹرنیشنل سینٹر میں منعقد ایک پروگرام میں کہا کہ انہون نے کبھی سوچا بھی نہیں تھا کہ مسلمانوں کو کتے کا پلا کہنے والا شخص وزیر اعظم کی کرسی پر بیٹھے گا۔

واضح ہو کہ مسٹر مودی کو نیچ کہہ دینے پر کانگریس نے منی شنکر ایرکو ، جو طویل عرصہ تک لوک سبھا اور راجیہ سبھا میں کانگریس کے ممبر پارلیمنٹ اور منموہن حکومت میں کابینہ درجہ کے وزیر رہ چکے ہیں،پارٹی سے برطرف کر دیاتھا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Mani shankar aiyar sparks fresh controversy in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply