تمام اسکولوں میں بچوں کو مناسب تحفظ بہم پہنچانے کے لیے سخت قوانین بنائے جائیں گے

نئی دہلی: اسکولوں میں بچوں کے ساتھ زیادتی کے بڑھتے واقعات کے پیش نظر انہیں مناسب تحفظ مہیا کرانے اور اس تعلق سے سخت قوانین وضع کرنے کے لئے اطفال وخواتین بہبود کی مرکزی وزیر مینکا گاندھی اور فروغ انسانی وسائل کے مرکزی وزیر پرکاش جاوڈیکر کل ایک اعلی سطحی میٹنگ کریں گے۔ میٹنگ میں اسکولوں میں بچوں کی حفاظت کے تعلق سے پالیسی اور حکمت عملی تیار کی جائے گی۔
اس اجلاس میں دونوں وزارتوں کے حکام کے علاوہ نیشنل چائلڈرائٹس پروٹیکشن کمیشن، سنٹرل سیکنڈری ایجوکیشن بورڈ، این سی ای آرٹی اور کیندریہ ودیالیہ تنظیم کے افسران بھی موجود رہیں گے۔ خواتین و اطفال کی بہبود کی وزارت کی جانب سے آج جاری ریلیز کے مطابق محترمہ گاندھی نے کہا کہ اجلاس میں ایسی حکمت عملی اور قوانین طے کئے جائیں گے جن کی تعمیل تمام اسکولوں کے لئے لازمی ہو تاکہ بچے کسی بھی قسم کی جسمانی یا ذہنی ظلم و ستم سے بچ سکیں۔ محترمہ گاندھی نے اس سلسلے میں مسٹر جاوڈیکر سے بات کی ہےاور بچوں کی حفاظت کے تعلق سے انہیں کچھ چیزوں کے بارے میں بتایا ہے۔
ان تجاویز میں اسکول بسوں میں کنڈکٹر اور ڈرائیور اور اسکولوں میں زیادہ تر معاون عملے کے عہدوں پر صرف خواتین کو رکھنے، بچوں کے خلاف جنسی جرائم کی بابت بیداری پیدا کرنے ،جنسی جرائم کی روک تھام کاپیغام دینے والی فلمیں اسکولوں میں دکھائے جانے، بچوں کے تعلق سے جنسی جرائم انسداد قانون، پوسکو کی جانب سے بچوں کی شکایات سننے کے لئے شروع کی گئی ای باکس سروس،اور ہیلپ لائن نمبر 1098 کے بارے میں بیداری بڑھانے کے لئے ان مواد کو شامل کرنے اور اسکول میں اسسٹنٹ عملے کی تقرری کے لئے سخت معیار رکھناشامل ہیں۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Maneka gandhi prakash javadekar to hold meet on safety protocol in schools in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply