مدھیہ پردیش کے منڈسور میں کسان تحریک کے دوران تشدد برپا کرنے کے الزام میں62گرفتار

مندسور: مدھیہ پردیش کے مندسور میں کئی دن سے جاری تشدد کے بعد پولیس نے کم از کم 62 افراد کو حراست میں لیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق کل دیر رات تک مختلف معاملوں میں 62 افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔ ریاست کے منڈسور اور نیمچ سمیت مغربی حصے کے تشدد زدہ اضلاع میں پولیس نے ابھی تک کم از کم پانچ سو لوگوں کے خلاف تقریبا ًپانچ درجن ،مجرمانہ معاملے درج کئے ہیں۔ سرکاری ذرائع کے مطابق گزشتہ تین چار دنوں کے پرتشدد واقعات کے سلسلے میں یہ کیس درج کئے گئے ہیں۔ ان میں سے پانچ سو لوگوں کو نام سے ملزم بنایا گیا ہے۔
ملزمین میں نامعلوم لوگ بھی شامل ہیں۔ مختلف تھانہ علاقوں میں درج تقریبا ًساٹھ معاملوں پر غورکرنے کے ساتھ ہی اس سےتعلق ہونے کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔ ذرائع نے کہا کہ فی الحال پولیس انتظامیہ کی ترجیح امن و قانون بحال کرنا ہے۔اس کے لئے اضافی پولیس فورس کے ساتھ ہی فوری ٹاسک فورس ( آر اے ایف)، مرکزی ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) اور اسپیشل ٹاسک فورس (ایس ٹی ایف ) کی تعیناتی کی جا رہی ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Mandsaur 62 farmers detained in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply