تلنگانہ میں جادو ٹونا کرنے کے شبہ میں بھائیوں نے چھوٹے بھائی بھاوج کو زندہ جلادیا

سدی پیٹ:ایک معمر جوڑا ،جس کو رشتہ داروں نے جادو کرنے کے شبہ میں زندہ جلادیاتھا ، زخموں کی تاب نہ لاکر اسپتال میں دم توڑ گیا۔بتایا جاتا ہے کہ رشتہ داروں نے تلنگانہ کے ضلع سدی پیٹ کے دوباک ٹاون کے نواحی علاقہ کی بی سی کالونی کے رہنے والے 56سالہ کے سدرشن اور ان کی بیوی 52سالہ راجیشوری پر جادو کرنے کا شبہ کیا۔
چونکا دینے والی بات یہ ہے کہ اس کالونی کے رہنے والے کسی نے اس بیہمانہ واقعہ کی مخالفت نہیں کی ، اس جوڑے کو زبردستی ان کے گھر سے نکال کر کئی افراد نے پٹائی کردی جبکہ اس کالونی کے رہنے والے اس دوران خاموش تماشائی بنے رہے۔اس جوڑے کوکالونی کے درمیان میں واقع کھمبے سے باندھ دیا گیا اور مٹی کا تیل ڈال کر ان کو آگ لگادی گئی۔سدرشن کی بہن اور بعض افراد ان کو بچانے کے لئے آگے آئے اور کمبلوں سے آگ بجھانے کی کوشش کی۔
انہوں نے ایمرجنسی ایمبولنس 108طلب کی اور ان کو اسپتال منتقل کیا جس کے بعد ہی یہ معاملہ سامنے آیا۔اسپتال میں ابتدائی طبی امداد پہنچانے کے بعد اس جوڑے کو حیدرآباد منتقل کردیا گیا۔دوباک پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرلیا اور ملزمین کی تلاش شروع کردی۔ابتدائی تحقیقات یہ انکشاف ہوا ہے کہ سدرشن کے بڑے بھائی نے مبینہ طورپر ہجوم کی قیادت کی تھی۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Man wife burnt alive by brothers for practising black magic in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply