بہار میں اراضی تنازعہ پر ایک شخص کو گلا دبا کر ہلاک کر دیا گیا

پٹنہ:بہار میں نالندا ضلع کے دیپانگر تھانہ علاقے کے مہزور گاؤں میں زمینی تنازعہ کے سلسلے میں ایک شخص کا گلا دباکر قتل کردیا۔ پولیس ذرائع نے مزید بتایا کہ مہزور گاؤں کے رہنے والے اجیت کمار عرف انکت کا گاؤں کے کچھ لوگوں کے ساتھ ایک قطعہ اراضی پر تنازعہ تھا۔
اجیت کل رات اپنے گھر میں سویا ہوا تھا اسی وقت نامعلوم بدمعاشوں نے اس کا گلا دباکر قتل کردیا۔ لواحقین نے متعلقہ تھانہ میں انکت کے چچا امیش پرساد اور چچازاد بھائی دھننجے کے خلاف شکایت درج کرائی ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Man strangled to death in bihar over land dispute in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply