پنجاب کے فیروز پور ضلع میں اکالی باپ بیٹے کو نامعلوم بندوق برداروں نے گولی مار کر ہلاک کر دیا

فیروز پور: یہاں سے 22کلومیٹر کی دوری پر واقع رکن شاہ والا گاؤں میں بدھ کی صبح نامعلوم بندوق برداروں نے ایک شخص اور اس کے بیٹے کو اس وقت گولی مار کر ہلاک کر دیا جب وہ دونوں گھر سے باہر کھڑے بات کر رہے تھے۔یہ دونوں باپ بیٹا اکالی دل کے کارکن تھے۔ بتایا جاتا ہے کہ حملہ آور10تا 15کی تعداد میں تھے اور انہوں نے خود کو پنجاب میں حکمراں جماعت کانگریس حامی کہاتھا۔فائرنگ میں80سالہ ہرنام سنگھ کی موقع پر ہی موت ہو گئی جبکہ انکا بڑا بیٹا 45سالہ جوگندر سنگھ عرف ببی نے اسپتال میں دوران علاج آخری سانس لیا۔
فائرنگ میں جوگندر کے چھوٹا بھائی بلوندر سنگھ ، جو اکالی دل کے دیہی علاقہ کا نائب صدر ہے،کے پیر میں گولی پیوست ہو گئی۔وہ بھی اسپتال میں زیر علاج ہے اور خطرے سے باہر بتایا جاتا ہے۔ہرنام سنگھ کیاہلیہ امر کور گاؤں پنچایت کی رکن ہیں۔ایس ایس پی گورو گرگ واردات کی اطلاع ملتے ہی پولس کی بھاری جمیعت کے ساتھ جائے حادثہ پہنچے ۔ انہوں نے بتایا کہ لکھویندر سنگھ عرف لکھا ، اس کے بھائی رنجیت سنگھ ، اس کے دوست کراج سنگھ اور سات دیگر کے خلاف کیس درج کر لیا گیا۔

Title: man son killed by group with cong links | In Category: ہندوستان  ( india )
Tags: ,

Leave a Reply