نوجوان نے ناراض بیوی کو منانے کے بعد گولی مار کر ہلاک کر دیا

نوجوان نے ناراض بیوی کو منانے کے بعد گولی مار کر ہلاک کر دیا
گورکھپور:اترپردیش میں گورکھپور کے چیلو آتال علاقے میں ایک نوجوان لڑکی کو اس کے سر پھرے شوہر نے گولی مار کر قتل کردیا۔ پولیس نے آج یہاں بتایا کہ موہری پور ترہوا گاؤں میں اپنی بہن کے گھر مقیم چندا (23) کا شوہر راجیش کل رات گیارہ بجے اپنے ساتھ کھانے کا سامان لیکر آیا اور پہلے سے جاری جھگڑے کے لئے اپنی بیوی سے معافی مانگی۔
اس کے بعد بیوی کو لیکر وہ گھر کے سامنے واقع ایک بنک کے احاطے میں گیا جہاں کھانا کھانے کے دوران اس نے چندا کو گولی ماردی، جس سے اس کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔ پانچ برس قبل شاہ پور علاقے کے بادری بازار میں چندا کی شادی ہوئی تھی۔ پولیس نے آج علی الصباح ملزم کو گرفتار کرلیا۔(یو این آئی)