اترپردیش کے لکھیم پور کھیری میں شیر نے ایک اور کسان کوشکار بنایا

لکھیم پور کھیری :اترپردیش کے ضلع لکھیم پور کھیری کے میلانی جنگل رینج میں دہشت پھیلانے والے آدم خور شیر نے ایک اور کسان کو اپنا شکار بنایا ہے۔ ذرائع کے مطابق میلانی علاقے کے بھرگواں گاؤں کے رہنے والا 55سالہ کسان جانکی پرساد کل شام دھان کے کھیت میں پانی ڈالنے گیا تھا۔اسی وقت جنگل سے نکلے شیر نے اس پر حملہ کردیا اور 100میٹر اندر تک جنگل میں کھینچ کر لے گیا اور اسے مار دیا۔
انہوں نے بتایا کہ شور سن کر موقع پر پہنچے لوگوں نے شیر سے اسے چھڑایا لیکن تب تک اس کی موت ہو چکی تھی۔شیر نے اس کے آدھے جسم کو کھا لیا تھا۔واقعہ سے مشتعل مقامی لوگوں نے محکمہ جنگلات کے خلاف مظاہرہ کرتے ہوئے گولا کھٹار سڑک پر لاش رکھ کر جام لگا دیا۔ واقعہ کی اطلاع ملنے پر ضلع مجسٹریٹ آکاش دیپ اور پولیس سپرنٹنڈنٹ اکھیلیش چورسیا کے علاوہ کسان رہنما بی رام سنگھ بھی موقع پر پہنچے اور لوگوں کو سمجھا کر جام کھلوایا۔
محکمہ جنگلات شیر کو پکڑنے کےلئے سی سی ٹی وی کیمروں کے علاوہ ڈرون کیمروں کی مدد سے اس کی تلاش کررہا ہے،لیکن اسے پکڑنے میں ابھی تک کوئی کامیابی حاصل نہیں ہوئی ہے۔محکمہ جنگلات ایک ہفتہ سے دو ہاتھیوں کی مدد سے سرچ آپریشن چلا رہا ہے۔ شیر اب تک چار کسانوں اور کئی جانوروں کو اپنا شکار بنا چکاہے۔میلانی جنگلاتی رینج کے لوگ محکمہ جنگلات کی ناکامی اور شیر کی دہشت سے گھروں میں رہنے پر مجبور ہیں۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Man mauled to death by tiger in lakhimpur kheri in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply