دو بیویوں کو جلا کر ہلاک کر دیا، ماں کو خوش نہیں رکھتی تھیں

جے پور: یہاں اس وقت ایک نہایت ہولناک واردات سے شہر میں سنسنی پھیل گئی جب ایک شخص نے اپنی دو بیویوں کو زندہ جلا دیا۔ واقعہ یوں بتایاجاتا ہے کہ دیپا رام نام کا ایک شخص اپنی دونوں بیویوں سے اس لیے ناراض تھا کہ وہ اس کی والدہ کا خیال نہیں رکھتیں۔
اس نے پوری واردات کو خود بیان کرتے ہوئے بتایا کہ اس نے اپنی ماں کے تئیں دونوں بیویوں25سالہ دریا دیوی اور27سالہ مالی دیوی کے رویہ میں کوئی تبدیلی رونما نہ ہوتے دیکھ کر انتہائی قدم اٹھانے کا فیصلہ کیا اور ان دونوں کو زیورات دلانے کے بہانے کار میں لے گیا۔چلتی کار میں وہ ان دونوں سے لڑنے لگا ۔
جس سے کار کا توازن بگڑ گیا ۔اس نے کار روک دی۔دریں اثنا اس کی ایک بیوی کار سے اترنے میں کامیاب ہوگئی اور مدد کے لیے شور مچایا۔لیکن دیپا رام نے اسے پھر کار میں ڈھکیل دیا اور پھر کار لے کر چل پڑا۔
تھوڑی دور پہنچنے کے بعد وہ کار سے اترا اور کار کو لاک کر کے آگ لگا دی۔ملزم گجرات میں نوکری کرتا ہے اور تین بچوں کا باپ ہے۔پولس کے مطاب اس نے اپنا جرم قبو ل کر لیا ہے اور اسے گرفتار کر لیا گیاہے۔

Title: man locks 2 wives in car and sets it afire | In Category: ہندوستان  ( india )

Leave a Reply