کلہاڑی سے بیوی کو ہلاک کر دیا

کلہاڑی سے بیوی کو ہلاک کر دیا
بھوپال:مدھیہ پردیش کے ضلع جبل پور کے برگی چوکی تھانہ علاقہ میں کردار پر شک کی وجہ سے شوہر نے بیوی کا کلہاڑی مار کر قتل کردیا اور فرار ہوگیا۔ برگی پولیس چوکی انچارج کومل نے آج بتایا کہ پڑریا گاؤں میں مائکے میں رہ رہی ممتا کو جمعرات کی رات اس کے شوہر اود ھ لال نے کلہاڑی سے وار کرکے قتل کردیا۔
مقتولہ کی ماں پھول بائی نے بتایا کہ اس کی بیٹی کی شادی گاؤں پاپری کے رہنے والی اودھ لال سے 10 سال قبل ہوئی تھی۔ ممتا کے چار بچے ہیں۔ مقتولہ کا شوہر اس کے کردار پر شک کرتا تھا اور اسی کے باعث آئے روز اسے بری طرح زدو کوب بھی کیا کرتا تھا۔ اسی وجہ سے ممتا اپنے دو بچوں کو لے کر رکشا بندھن تہوار کے بعد سے ہی مائکے میں آ کر رہ رہی تھی۔ پولیس نے اس معاملے میں قتل کا معاملہ درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کردی ہے۔