بہار میں ایک شخص نے بیوی کو گولی مارکر ہلاک کر دیا

پٹنہ(بہار):بہار میں جہان آباد ضلع کے پرسبگھا تھانہ علاقے میںہفتہ کو رات دیر گئے ایک شخص نے اپنی بیوی کو گولی مار کر ہلاک کردیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق مالیچک سوہریا گاؤں کے رہنے والے چندر بند نے اپنی بیوی58سالہ بدمیادیوی کو گولی ماردی جس سے وہ شدید زخمی ہو گئی، زخمی خاتون کو فوری طور پر جہاں آباد صدر ہسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے بہتر علاج کے لئے پٹنہ میڈیکل کالج ہسپتال بھیج دیا۔
لیکن پٹنہ لے جائے جاتے ہوئے راستے میں اس کی موت ہو گئی۔واقعہ کا سبب باہمی تنازعہ بتایا جاتا ہے۔ملزم شوہر فرار ہے جس کی گرفتاری کے لیے پولیس چھاپے مار رہی ہے۔ لاش پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دی گئی ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Man guns down wife in bihar in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply