بنگال میں اے ٹی ایم کے باہر قطار میں کھڑا شخص دل کا دورہ پڑنے سے ہلاک

کولکاتا:مغربی بنگال کے ہگلی ضلع میں اے ٹی ایم مشین سے پیسہ نکالنے کے لیے لمبی قطار میں کھڑے ایک شخص کی چکرا کرگرجانے سے موت ہو گئی۔گزشتہ دو روز کے دوران اسی نوعیت کی یہ تیسری موت ہے۔
پولس نے بتایا کہ ہگلی ضلع کے بنڈل ریلوے اسٹیشن کے اے ٹی ایم مشین میں قطار میں کھڑے 52کلول رائے چودھری اچانک گرگئے اور انہیں فوری اسپتال پہنچایا گیا مگرڈاکٹروں نے مردہ قرار دیدیا۔
وزیر اعلیٰ بنگال ممتا بنرجی نے ٹوئیٹ کر کے متوفی کے لواحقین سے تعزیت کرتے ہوئے ان اموات کیلئے وزیر اعظم مودی کو ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے کہا کہ مودی حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے اموات کا سلسلہ جاری ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Man dies of heart attack in bengal while standing in atm queue in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply