علی گڑھ میں ٹرین کے آگے چھلانگ لگا کر خود کشی کر لی

علی گڑھ :اترپردیش میں علی گڑھ کے علی گنج علاقے میں جمعہ کے روز ایک شخص نے ٹرین کے آگے کود کر خودکشی کرلی۔ پولس ذرائع نے بتایا کہ صبح کچھ لوگوں نے ڈابر ریلوے اسٹیشن کے نزدیک ایک شخص کے ٹرین سے کٹ کر مرنے کی اطلاع دی۔
پولس نے ہلاک شدہ کے موبائل سے اس کی شناخت علی گڑھ کے چنڈوس کے رہنے والے اتل کمار کے بیٹے کرشن کمار کے طور پر کی ہے۔ریلوے لائن کے کنارے کام کرنے والے مزدوروں کا کہنا ہے کہ علی گڑھ سے دہلی کی سمت جانے والی گاڑی کے سامنے کودکر ایک شخص نے خودکشی کی تھی۔پولس معاملے کی تفتیش کررہی ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Man commited suicide jumping in front of train in aligarh in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply