اتر پردیش کے ضلع سنت کبیر نگر میں ایک شخص نے پنکھے سے لٹک کر خود کشی کر لی

سنت کبیر نگر:اترپردیش میں ضلع سنت کبیر نگر کے خلیل آباد کوتوالی علاقے میں جمعہ کے روز مشتبہ حالت میں ایک شخص کی چھت کے کنڈے سے لاش لٹکی پائی گئی۔
پولس کے مطابق تیتووا دھوبی ٹولا محلے کا رہائشی جے ہند (35)اسٹیشن روڈ پر واقع تریپاٹھی مارکیٹ میں کپڑے دھونے اور پریس کرنے کا کام کرتا تھا۔پچھلے دودنوں سے وہ گھر نہیں گیا تھا اور دکان میں ہی سوتا تھا۔دن میں دکان کا کمرہ تھوڑا کھلا ہوا دیکھ کر لوگوں نے جھانک کر دیکھا تو اسے چھت کے کنڈے سے لٹکے ہوئے پایا۔
موت کی وجہ کا پتہ نہیں چل سکا ہے۔ اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچی پولس کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ ملنے کے بعد ہی موت کی وجہ کا پتہ چل سکے گا۔پولس معاملے کی تفتیش کررہی ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Man commited suicide by hanging fom ceiling fan in up in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply