معشوقہ کو قتل کر کے لاش گھر میں ہی دفنا دی

بھوپال:مدھیہ پردیش کے شہر اندور کے چندن نگر تھانہ علاقے میں اپنی معشوقہ کو قتل کرکے اسے گھر میں دفنانے والے ملزم عاشق کو پولیس نے گرفتارکرلیا ہے۔
ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس روپیش دویویدی نے بتایا کہ ہفتہ کو صبح 24سالہ گھنشیام کا اپنے پڑوسی سے جھگڑا ہوگیا۔اس پر گھنشیام نے پڑوسی کو دھمکاتے ہوئے کہا کہ تجھے بھی کاجل کی طرح مارکر زمین میں گاڑ دوں گا۔“
پڑوسی کے ذریعہ پولیس کو اطلاع کئے جانے پر گھنشیام کے گھر کی کھدائی کی گئی جس میں ایک ڈھانچہ ملا۔پولیس کے پوچھ گچھ کرنے پر گھنشیام نے اعتراف کیا کہ وہ ڈھانچہ اس کی محبوبہ کاجل کا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ دونوں کے درمیان کچھ روز پہلے جھگڑا ہوا تھا اور گھنشیام نے کسی بات پر طیش میں آکر کاجل کا قتل کردیا اور لاش گھر کے آنگن میں ہی دبا دی۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Man buries murdered lovers body in house sleeps over it in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply