خانگی تشدد میں بیوی اور تین بچوں پر چھرے سے حملہ،دو ہلاک،دو شدید زخمی

چھتر پور: مدھیہ پردیش میں ضلع چھتر پور کے بمیٹھا تھانہ علاقے میں ایک سرپھرے شخص نے رات میں اپنی بیوی اور تین بچوں پر دھاردار ہتھیار سے حملہ کر دیا جس سے دو کی موت ہو گئی اور دو دیگر لوگ شدید زخمی ہوگئے، جو نازک حالت میں اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ پولس ذرائع نے بتایا کہ بساٹا گاو¿ں کا باشندہ کالی چرن نامی ملزم شخص کو پولس نے گرفتار کر لیا ہے۔
اس نے خانگی جھگڑے کے باعث راات میں اپنی رہائش گاہ پر 5تا 10سال کی عمر کے تین بیٹوں کرن، لوکیندر اور بھولے کے علاوہ بیوی مالتی پر قاتلانہ حملہ کیا تھا۔ تشدد اور چیخ پکار کی آوایں سن کر جب تک پڑوسی پہنچتے اس وقت تک بھولے اور لوکیندر کی موت ہو چکی تھی۔ بیوی مالتی اور کرن کو یہاں ضلع اسپتال میں فوری طور داخل کرایا گیا۔
ذرائع نے کہا کہ اہل خانہ کی اطلاع پر پولس نے ملزم کو فوری طور پر حراست میں لیا۔ بتایا گیا ہے کہ کالی چرن پیشے سے کسان ہے اور خاندانی اختلاف کی وجہ سے اس نے یہ واردات انجام دی ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Man attacks his family of four with sharp weapon 2 dead in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply